’لال سنگھ چڈھا‘ کی ناکامی، عامر خان کا فلم ’مغل‘ کرنے سے انکار

ممبئی،اگست۔ ’لال سنگھ چڈا‘ کی بدترین ناکامی کے بعد بالی وڈ سپراسٹار عامر خان نے گلشن کمار کی سوانح پر مشتمل فلم ’مغل‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا۔فلم ساز بشن کمار نے دو برس قبل جب اپنے والد کی زندگی پر مشتمل فلم بنانے کا اعلان کیا تھا تو سب سے پہلے مرکزی کردار اکشے کمار کو دیا گیا تھا۔اکشے کمار کے انکار کے بعد عامر خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فلم کرنے کی ہامی اس شرط پر بھری تھی کہ ’مغل‘ کی شوٹنگ کا آغاز ’لال سنگھ چڈا‘ کے مکمل ہونے کے بعد ہوگا۔میڈیا کے مطابق عامر خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسٹر پرفیکٹ نے دو برس قبل ہی فلم سے انکار کردیا تھا اور ’لال سنگھ چڈا‘ کی ناکامی سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔’لال سنگھ چڈا‘ کے بعد عامر خان ہسپانوی فلم ‘کیمپیونس‘ کے ہندی ری میک پر کام کریں گے۔

Related Articles