اکالی لیڈر بکرم مجیٹھیا کو ملی ضمانت

چنڈی گڑھ، اگست۔شرومنی اکالی دل کے لیڈر اور سابق وزیر بکرم مجیٹھیا کو تقریباً ساڑھے پانچ ماہ بعد بدھ کو پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی۔ہائی کورٹ نے چند روز قبل اس معاملے میں فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ منشیات کے معاملے میں پٹیالہ جیل میں بند مجیٹھیا کو آج باقاعدہ ضمانت دے دی گئی۔ان کے خلاف گزشتہ 20 دسمبر کو نارکوٹکس ڈرگس سائیکو ٹراپک سبسٹینس ایکٹ 1985 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور انتخابات قریب ہونے کی وجہ سے انہیں چناؤ کے بعد 24 فروری تک راحت مل گئی تھی۔ انہوں نے ضمانت کے لیے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی، جس میں انہوں نے اس وقت کی کانگریس حکومت پر سیاسی فائدہ اٹھانے اور سیاسی بدلہ اور طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے جھوٹے معاملے میں کیس درج کرنے کا الزام لگایا تھا۔

Related Articles