ریمی سین کا بولی وڈ چھوڑنے کے بعد سیاست جوائن کرنیکا فیصلہ
نئی دہلی،جولائی۔دھوم، کیونکی اور ہنگامہ جیسی سپر ہٹ فلموں میں کام کرنے کے بعد ریمی سین بولی وڈ انڈسٹری سے غائب ہوگئیں تھیں۔ کئی سال بعد ریمی کو’بگ باس‘ جیسے ریئلٹی شوز میں دیکھا گیا۔حالانکہ آج کل وہ فلموں سے دور سیاست میں قسمت آزما رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو میں ریمی کانگریس پارٹی جوائن کرتی نظر آئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ریمی شوبھ مترا کے نام سے ایکٹیو ہیں اور وہ اپنی تازہ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ان کا یہ لک دیکھ کر مداح حیران ہیں، وہ کافی بدلی بدلی سی نظر آرہی ہیں۔ریمی نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’میں فلموں میں گلیمرس پراپس کھیل کر تھک گئی تھی، جب آپ کو گلیمرس پراپ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے تو یہ بہت بورنگ ہوتا ہے، آپ کو بیک گراؤنڈ میں فرضی رونے کے لیے کہا جاتا تھا، جب کہ ہیرو سینٹر میں ہوتا تھا۔ اسٹیج، میں بالکل ایسے ہی تھا جیسے کسی مزاحیہ فلم میں پڑا ہوا فرنیچر۔ریمی سین انڈسٹری سے دور نئی نئی چیزیں ایکسپلور کرنا چاہتی تھیں۔ وہ الگ طرح کی فلمیں کرنا چاہتی تھیں۔ خیال رہے کہ ریمی پروڈکشن اور ڈائریکشن کا کام کررہی ہیں۔ریمی سین نے کئی بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ ریمی فلم’کیونکیْریمی سین نے کئی بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ ریمی فلم’کیونکی‘ میں سلمان خان کے مقابل نظر آ چکی ہیں۔ دھوم سیریز کی پہلی فلم میں وہ ابھیشیک بچن کی بیوی کے کردار میں نظر آئیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہیرا پھیری 2 اور گرم مصالحہ جیسی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ ریمی سین نے بگ باس 8 میں بھی بطور مقابلہ حصہ لیا۔ بولی وڈ انڈسٹری چھوڑنے کے بعد ریمی بی جے پی کی سابق اسٹار کمپینر تھیں، پھر وہ اتراکھنڈ الیکشن کمپین کمیٹی کی چیئرمین کے طور پر کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئیں۔