بھارتی اداکار علی گونی نے کوک اسٹوڈیو کے بھارتی مداحوں کو خبردار کردیا
ممبئی،اپریل۔بھارتی اداکار علی گونی نے پاکستانی میوزکِ شو ’کوک اسٹوڈیو‘ کے بھارتی مداحوں کو خبردار کردیا ہے۔علی گونی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔اس خبر کے مطابق، اتر پردیش میں دو بھارتی مسلمان نوجوانوں کے خلاف پاکستانی میوزک سننے کی وجہ سے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔اداکار نے اس خبر کے اسکرین شاٹ کو شیئر کرتے ہوئے مضحکہ خیز انداز میں لکھا کہ’ کوک اسٹوڈیو سننے والوں تیار رہو‘۔خیال رہے کہ کوک اسٹوڈیو پاکستان کا عالمی شہرت یافتہ میوزک شو ہے جس کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں۔