16 فروری کو ریاست میں سنت روی داس کی جینتی منائی جائے گی:شیوراج

سیہور، جنوری ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ 16 فروری کو ریاست بھر میں سنت روی داس کا یوم پیدائش منایا جائے گا۔ ریاست میں درج فہرست ذات برادری کی ترقی اور بہبود کے لیے ضرورت پڑی تو نئی اسکیمیں بھی بنائی جائیں گی۔وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان نے آج ضلع کے شاہ گنج میں اہروار سماج کے ذریعہ منعقدہ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت درج فہرست ذاتوں، قبائل اور غریب خاندانوں کے بچوں کو مفت کتابیں، اسکالرشپ، ہاسٹل کی سہولت فراہم کرانے کے ساتھ ہی میدھاوی بچوں کی میڈیکل، انجینئرنگ کی فیس بھی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے لوگوں کو پردھان منتری آواس دستیاب کرانے کا کام کیاہے تاکہ غریب شخص بھی عزت کے ساتھ زندگی گزارسکے۔

Related Articles