ہندوستان ٹی بی کے خاتمے میں دنیا کی قیاست کرنے کے لیے تیار : منڈاویہ

نئی دہلی، مارچ ۔ صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ منڈاویہ نے کہا ہے کہ ہندوستان ٹی بی کے خلاف مشترکہ لڑائی میں آگے بڑھ کر قیادت کرنے اور گلوبل ساؤتھ کی آواز بننے کے لیے تیار ہے۔ہفتہ کو یہاں ’اسٹاپ ٹی بی پارٹنرشپ‘ کی 36ویں بورڈ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر منڈاویہ نے کہا کہ ہندوستان نے جی-20 کی صدارت کے تحت صحت کی تین اہم ترجیحات کی نشاندہی کی ہے۔ یہ سب جامع صحت پر توجہ مرکوز کرتے ہیں اور ٹی بی کے خاتمے سے متعلق ہیں۔اس موقع پر صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پراوین پوار بھی موجود تھیں۔مسٹر منڈاویہ نے کہا کہ ہندوستان ٹی بی کے مریض سے باخبر رہنے، ریاضیاتی ماڈلنگ، ڈیجیٹل مشغولیت اور نگرانی میں جدت کے ذریعے زمین پر غیر معمولی کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو دوسرے ممالک کے ساتھ تکنیکی مدد کا اشتراک کرنے میں خوشی ہوگی تاکہ اس طرح کے اچھے عمل کو نقل کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ کووڈ پر قابو پانے کے لیے نہ صرف کوششیں کی جا رہی ہیں بلکہ پردھان منتری ٹی بی مکت بھارت ابھیان جیسی اختراعی حکمت عملی لانے کی بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹی بی کے خاتمے کے لیے کمیونٹیز کو متحد کرنے کے لیے کارروائی کی اپیل کی گئی ہے۔

Related Articles