پھپھاماؤ پل پر دو ٹرک آپس میں ٹکرا گئے، تین کی موت

پریاگ راج، مارچ۔ اترپردیش کے پریاگ راج کے پھپھاماؤ کے گنگا ندی کے پل پر آج صبح دو ٹرکوں کے آمنے سامنے تصادم میں تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ ایک ٹرک پل کے نیچے گرگیا جبکہ دوسرا ریلنگ میں پھنس گیا اور پل کے نیچے آدھا لٹکا ہوا ہے۔پولس ذرائع نے بتایا کہ پھپھاماؤ تھانہ علاقہ کے گنگا پل پر صبح کے وقت شہر کی طرف سے گٹی لے جانے والے پھپھاماؤ کی طرف سے شہر کی طرف آنے والے پارسلوں سے لدے دو منی ٹرکوں کے آمنے سامنے کی ٹکر میں تین افراد کی موت ہو گئی۔ ٹرک کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار بھی اپنی موٹرسائیکل سمیت پل کے نیچے گر گیا جس کی موقع پر موت ہو گئی۔ پل کے نیچے گرنے والے ٹرک میں پڑی دو لاشیں نکال لی گئیں۔ پل کے نیچے لٹکنے والے ٹرک میں کسی کو چوٹ نہیں آئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں منی ٹرک ڈرائیور ہمانشو شاہو (23) اور انشو شاہو (20) دونوں لکھنؤ کے نگرم تھانے کے رہائشی امبا کے رہنے والے تھے جبکہ موٹر سائیکل سوار بجرنگ بہادر (45) مقامی تھانہ نواب گنج پچدیورا اتمارام پور کا رہنے والا تھا۔ پولیس نے تینوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی۔انہوں نے بتایا کہ پل کی ریلنگ پر پھنسے ٹرک کو کرین کے ذریعے ہٹانے کا کام جاری ہے۔

Related Articles