مودی نے فون پر شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں معلومات حاصل کیں

دہرادون ، اکتوبر ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کی صبح اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی سے شدید بارشوں سے ہونے والے نقصان اور ریاست میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے بارے میں ٹیلی فون پر معلومات حاصل کیں ۔ مسٹر مودی نے ریاست کو تمام ضروری مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعظم کو صورتحال کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں کچھ مقامات پر نقصان ہوا ہے۔ حکومتی انتظامیہ پوری طرح چوکس ہے۔اس سے قبل وزیر اعلیٰ نے اپنے پتھوڑہ گڑھ دورے کا پروگرام ملتوی کر دیا ہے،اب وہ دوپہر کو نئی دہلی جائیں گے۔

Related Articles