مودی اور شاہ نے گجرات کے لوگوں کو گجراتی نئے سال کی مبارکباد دی

نئی دہلی، اکتوبر۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج سے شروع ہونے والے گجراتی نئے سال پر گجرات کے لوگوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات دیں۔ مسٹر مودی نے ٹویٹ پر گجراتی میں لکھا، "تمام گجراتیوں کو نئے سال کی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ آج سے شروع ہونے والا نیا سال آپ کی زندگی کو روشن کرے اور آپ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے… نیا سال مبارک ہو نئے عزم، نئی تحریک اور نئے اہداف کے ساتھ، اس تمنا کے ساتھ کہ گجرات ہمیشہ کامیابیوں کی بلندیوں تک پہنچے۔” مسٹر شاہ نے بھی گجراتی میں ٹویٹ کیا، "میرے تمام بھائیوں اور بہنوں کو گجراتی نیا سال مبارک ۔پرارتھنا ہے کہ یہ نیا سال آپ سب کی زندگیوں میں مزید خوشیاں لائے۔”خیال ر ہے کہ گجراتی نیا سال کارتک کے مہینے میں شکل پکش کے پرتیپدا سے شروع ہوتا ہے۔ عام طور پر گجراتی نیا سال اننکوٹ پوجا کے دن ہی شروع ہوتا ہے۔ اسے گووردھن پوجا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ تاجر اس دن پرانا حساب کتاب بند کر کے نئے حساب کی کتاب شروعات کرتے ہیں۔

Related Articles