ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 2 مریضوں کی موت

نئی دہلی، مارچ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کی وجہ سے دو مریضوں کی موت ہو گئی ہے اور ایکٹیو کیسز میں اضافہ جاری ہے نیزکورونا انفیکشن کی وجہ سے 363 ایکٹیو کیسز بڑھ چکے ہیں۔دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 9095 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے اور اب تک ملک میں 2206497638 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ہفتہ کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 5389 ہو گئی ہے۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 44694349 اور ہلاکتوں بڑھ کر 530799 ہو گئی ہے۔ اسی دوران کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کا اعدادوشمار 476 بڑھ کر 44158161 پر پہنچ گیا ہے۔مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 103 فعال کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گجرات میں 86، دہلی میں 41، کیرالہ میں 40، راجستھان میں 22، تمل ناڈو میں 20، اتر پردیش اور پنجاب میں 16، ہریانہ میں آٹھ، چھتیس گڑھ میں چار، چنڈی گڑھ میں 3، آندھرا پردیش، اڈیشہ، پڈوچیری، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال میں بالترتیب دو دو، مرکز کے زیر انتظام علاقوں پڈوچیری اورسکم میں ایک ایک کیس کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ جھارکھنڈ اور مہاراشٹر میں بالترتیب ایک ایک شخص اس بیماری سے ہلاک ہوگئے۔

Related Articles