غربیوں کی جیب کاٹ کر امیروں کو فائدہ پہنچا رہی ہے بی جے پی :اکھلیش

لکھنؤ:کتوبر۔مہنگائی کے مسئلے پر بی جے پی حکومت پر لگاتار حملے کررہی سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ ہوائی جہاز کے تیل کے مقابلے پٹرول کی قیمت زیادہ ہونا اس بات کو واضح کرتا ہے کہ بی جےپی حکومت غریبوں کی جیب کاٹ کر امیروں کی تجوریاں بھرنے میں مشغول ہے۔مسٹر یادو نے ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے پیر کو ٹوئٹ کیا امیروں کے ہوائی جہاز کا تل سستہ اور غریب عوام کی گاڑی کا ڈیزل پٹرول مہنگا ہوگیا۔ بی جے پی غریبوں کی جیب کاٹ رہی ہے اور امیروں کی تجوریاں بھررہی ہے۔ انہوں نے طنز کستے ہوئے کہا آج پٹرول پمپ بی جے پی کے لئے پیسوں کے پمپ بن گئے ہیں۔ بی جےپی پیسے والوں کی پارٹھی، ہے اور رہے گی۔قابل ذکر ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے سلسلے میں ایس پی سربراہ اپنی ہر ریلی میں حکومت پر تنقید کرتے ہیں۔ اترپردیش سمیت ملک کے زیادہ تر ریاستوں میں پٹرول کی قیمت 100روپئے فی لیٹر سے اوپر پہنچ چکا ہے۔

Related Articles