شاہجہاں پور:دوکاروں کے درمیان ٹکر، تین کی موت9زخمی

شاہجہاں پور:، مئی۔ اترپردیش میں پیلی بھیت ضلع کی سرحد سے منسلک شاہجہاں پور ضلع کے کھٹا علاقے میں گذشتہ رات دو کاروں کی ٹکر میں ایک کنبے کے تین اراکین کی موت ہوگئی جبکہ دیگر نو افراد زخمی ہوگئے۔ایس پی ایس آننند نے پیر کو بتایا کہ شاہجہاں پور کے تھانہ کھٹار کی سرحد پر یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پیلی بھیت ضلع کے گڑوا کے نزدیک پلیا باشندہ بھگوان داس اپنے کنبے کے ساتھ مادھو ٹانڈا سے اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے کہ ان کی کار سامنے سے آرہی ایک دیگر کار سے ٹکرا گئی۔اس حادثے میں بھگوان داس(65)،دھرمیندر(45) اور لکشے(03) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس واقعہ میں دونوں کاروں میں سوار نو افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ کھٹا تھانہ پولیس موقع پر پہنچ کر سبھی زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ٹکر سے تباہ دونوں گاڑیوں کو تھانہ سہرا مئو پیلی بھیت پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

Related Articles