سلطانپور:گومتی ندی میں ڈونبے سے چار کی موت

سلطانپور:مارچ۔ اترپردیش کے ضلع سلطانپور کے کوتوالی علاقے میں گومتی ندی میں نہانے کے دوران چار افراد کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس پی)سومین ورما نے جمعرات کو بتایا کہ ہولی کا رنگ کھیلنے کے بعد سیتا کنڈ گھاٹ پر بدھ کی شام چار افراد نہانے گئے تھے۔ ان میں سے ایک نوجوان تیر کر ندی عبور کرنے کے دوران ڈوبنے لگا جسے بچانے کی کوشش میں ایک ایک کر کے تین دیگر ساتھی بھی ڈوب گئے۔اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس اور این ڈی آر ایف کے غوطہ خوروں نے تلاشی مہم چلا کر دیر شام امت راٹھور(30)،گیاپرساد(28)اور رودر کمار(18) کی لاش برآمد کرلی جن کا پوسٹ مارٹم کراکر اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔ چوتھے نوجوان کا پتہ نہیں چل سکا تھا۔ تاریکی ہونے کی وجہ سے تلاشی مہم کو روک دیا گیا تھا اور آج صبح غوطہ خوروں کو حادثے سے کچھ دوری پر انل(18) کی لاش تیرتی ہوئی ملی ہے۔

Related Articles