بلاک بسٹر فلموں سے مجھے نکال کر دوسری ہیروئنز کو کردار دیدیا گیا، بھومیکا کا انکشاف

ممبئی،اپریل۔بالی ووڈ اداکارہ بھومیکا چاولہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم انڈسٹری کی بلاک بسٹر فلموں سے آؤٹ کرکے دوسری ہیروئنز کو کام دیدیا گیا۔اپنے تازہ انٹرویو کے دوران بھومیکا نے کیریئر کے ابتدا میں بلاک بسٹر فلموں میں تبدیل کیے جانے پر گفتگو کی۔ بھومیکا چاولہ 2003 میں سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ’تیرے نام‘ سے مشہور ہوئیں، یہ ان کے کیریئر کی پہلی فلم بھی تھی۔ اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ انہیں فلم باجی راؤ مستانی میں کاسٹ کیا جانا تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ساتھ میں بھومیکا نے بتایا کہ انہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کی باجی راؤ مستانی کے اسکرین ٹیسٹ بھی دیا تھا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بہت سال پہلے کی بات ہے، اتنے سال گزرنے پر بہت کچھ تبدیل ہوجاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی فلم باجی راؤ مستانی بنانے کی تیاری 2003 کے بعد سے ہی کر رہے ہیں، تاہم فلم کافی سالوں بعد بننا شروع ہوئی جو 2015 میں ریلیز ہوئی۔ ساتھ میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسکرین ٹیسٹ کے دوران انہوں نے ہاتھ میں دیے پکڑے ہوئے تھے، اس دوران ان کی ساڑھی میں آگ لگ گئی تھی۔ بھومیکا چاولہ نے یہ بھی انکشاف کیا انہیں فلم جب وی میٹ اور لگے رہو منا بھائی میں بھی تبدیل کردیا گیا تھا اور ان فلموں میں ہیروئنز کا کردار کرینہ کپور اور ودیا بالن نے نبھائے۔

 

Related Articles