اشرف حکیمی کی طلاق: بیوی ھبہ عبوک نے 10 ملین یورو کا مطالبہ کردیا

رباط،اپریل۔مراکش کے سٹار اشرف حکیمی اور ھبہ عبوک کی طلاق مسلسل تنازعات کو سامنے لا رہی ہے۔ ھبہ نے حکیمی سے طلاق لی اور ان کی آدھی دولت کا مطالبہ کیا تو معلوم ہوا کہ اشرف حکیمی کی ساری دولت تو ان کی والدہ کے نام تھی۔ اس صورتحال پر ھبہ عبوک کو بڑا دھچکا لگا۔ اس خبر نے دنیا بھر میں توجہ حاصل کرلی۔ھبہ عبوک نے اشرف حکیمی سے اس وقت طلاق کا مطالبہ کیا تھا جب ایک 24 سالہ نوجوان فرانسیسی خاتون نے اشرف حکیمی پر جنسی ہراسیت کا الزام عاید کیا اور ان کے خلاف شکایت درج کرا دی تھی۔ اس ھبہ عبوت کی قانونی ٹیم نے اشرف حکیمی سے 10 ملین یورو طلب کیے ہیں۔ دوسری طرف اشرف حکیمی نے ھبہ کو صرف صرف 2 ملین یورو کی پیشکش کی ہے۔ہسپانوی اخبار "لا وانگارڈیا” نے رپورٹ کیا کہ اداکارہ نے اپنے سابق شوہر کے خلاف ازدواجی اثاثوں میں دھوکہ دہی اور بدانتظامی کا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔کھلاڑی کی والدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرے بیٹے نے مجھے اپنی دولت کی منتقلی کی اطلاع نہیں دی تھی۔ اگر وہ اپنی حفاظت کے لیے کوئی اقدام کرتا ہے تو مجھے اس کا کوئی علم نہیں ہے۔ خیال رہے حکیمی کا شمار فرنچ لیگ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ وہ ماہانہ 10 لاکھ یورو سے زیادہ کماتے ہیں۔

 

Related Articles