اداکارہ بننے کا سوچا بھی نہ تھا، روینہ ٹنڈن

ممبئی،اپریل۔بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ وہ فلمی دنیا میں غیر ارادی طور پر آئی تھیں اور ابتدا میں تو اسٹوڈیو کے فلورز بھی صاف کیے۔ تیس برس قبل (1991) میں فلم پتھر کے پھول سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کرنے والی 47 سالہ روینہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ایک فلمی گھرانے سے تعلق کے باوجود وہ جب انڈسٹری میں آئی تو ان کا اداکارہ بننے کا ارادہ تھا اور نہ ہی کبھی اس حوالے سے سوچا تھا۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم کے جی ایف چیپٹر ٹو میں یش، سنجے دت اور سریندی شیٹھی کے ساتھ کام کرنے والی روینہ کا کہنا ہے کہ وہ میٹرک کلاس سے فارغ ہونے کے بعد وہ پر ہلڈ ککڑ کی معاونت کرنے کا سوچ رہی تھیں۔تاہم وہاں لوگ مجھ سے کہتے تھے کہ تم یہاں اسکرین کے پیچھے کیا کررہی ہو؟ تمہیں تو اسکرین کے سامنے ہونا چاہیے۔اس دوران میں نے ماڈل بننے کا بھی سوچا۔ جس کے بعد مجھے فلموں کی پیشکش ہونے لگی اور میں نے فلم پتھر کے پھول سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

 

Related Articles