اداکاروں پر خوبصورت نظر آنے کے لیے بہت زیادہ دباؤ ہوتا ہے، ایشا گپتا

ممبئی ،جون ۔بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ وماڈل ایشا گپتا نے بھارتی فلمی نگری کے حوالے سے انکشافات کرکے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشا گپتا نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ فلمی کیریئر کے آغاز میں مجھے اپنی ناک کی سرجری کروانے کو کہا گیا لیکن میں نے کہا کہ میری ناک گول ہے اور ایسے ہی ٹھیک ہے۔بولی وڈ اداکارہ نے بتایاکہ خوبصورت نظر آنے کے لیے انجکشن لگوانے کے مشورے ملے اور کئی بار تو میں ان باتوں میں بھی آگئی، معلوم کرنے پر پتا چلا کہ اس طرح کے انجکشن کی قیمت 9000روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی مشورہ دیا اس کا نام نہیں لوں گی لیکن آپ کو ہماری بہت سی اداکارائیں ملیں گی جن کا رنگ گورا ہے۔ایشا گپتا نے بھارتی فلمی نگری میں گوری رنگت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اداکاروں پر خوبصورت نظر آنے کا بہت زیادہ دباؤ ہوتا ہے۔

Related Articles