کانگریس میں اندرونی کشمکش جاری،کانگریس پنجاب کو اچھامستقبل نہیں دے سکتی:کیجریوال
چنڈی گڑھ،فروری ۔عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ پنجاب میں کانگریس پارٹی کی حالت سرکس جیسی بنی ہوئی ہے اور جس کنبے میں اندرونی کشمکش ہو وہ پارتی ریاست کو اچھا مستقبل نہیں دے سکتی۔مسٹرکیجریوال نے پیر کو یہاں پارتی امیدواروں کےلئے انتخابی تشہیر کرنے کے دوران کہا کہ کانگریس کے ایک وزیر پارٹی کے ہی امیدوار کے خلاف انتخابی میدان میں اترے اپنے بیٹے،وزیراعلی چرن جیت سنگھ چنی کےبھائی آزاد امیدوار کے طورپر انتخابی میدان میں اترے ہوئے ہیں اور وزیر راجہ امریندر واڈنگ کو کانگریس کے وزیر ہی ہرانے کےلئے کام کررہے ہیں۔ایسا میں نہیں،کانگریس کے یہ لوگ ہی الزم لگا رہے ہیں۔کانگریس میں آپسی پھوٹ سرے عام دکھائی دے رہی ہے۔ ان کے بڑے رہنما ہی متحد نہیں ہیں اور دوسروں کی بات تو کیا کہیں۔