جیا بچن کا جملہ انٹرنیٹ پر میمز کی شکل میں مشہور ہوگیا
ممبئی،فروری۔لیجنڈری بھارتی اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ اور بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ جیا بچن نے لگ بھگ 8 برس قبل ایک صحافی کی ایک سنگل لائن پر مبنی جملے سے سرزنش کی تھی، لیکن وہ ایک جملہ اچانک اب انٹر نیٹ پر مشہور ہوگیا۔گزشتہ چند روز کے دوران ڈانٹ پر مشتمل یہ جملہ انسٹاگرام پر مختلف ممیز کی شکل میں غیر متوقع طور پر نظر آرہا ہے۔ یاد رہے کہ جیا بچن نے 8 سال قبل غصے میں ایک صحافی کے ساتھ ایک سخت جملہ استعمال کیا، تاہم اب یہ جملہ کافی مشہور ہوگیا ہے۔ سن 2014 میں جیا بچن نے اپنی بھابھی رمولا بچن کے اسٹور کے آغاز پر یہ جملہ اس وقت استعمال کیا تھا جب ان سے ایک صحافی نے سوال کیا، جس پر جیا بچن نے اس صحافی سے پوچھا کہ آپ بتایے یہ جگہ ہے یہ سوال پوچھنے کی؟ میرے ساتھ اسمارٹ بننے کی کوشش نہ کریں۔