اپریل سے نجی اسکولوں کی فیس بڑھانے کی فراق میں ہے حکومت:شیلجا
چنڈی گڑھ،جنوری۔ہریانہ کانگریس صدر کماری شیلجا نے آج الزام لگایا کہ ریاستی حکومت نجی اسکولوں کے ساتھ ملی بھگت کر کے گارجین پر فیس کے اضافے کا بڑا بوجھ ڈالنے کی تیاری میں ہے۔انہوں نے یہاں بیان میں کہا کہ اس سمت میں ریاستی حوکمت نے کام بھی شروع کردیا ہے اور حکومت نے ریاست کے سبھی پرائیویٹ اسکولوں سے یکم فروری تک فارم چھ بھرکر مانگے ہیں۔ان فارم کو بھرکر دینے والے اسکول یکم اسپریل سے 10.13 فیصد فیس فوری اثر سے بڑھا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دو سال سے کووڈ وبا کی وجہ سے روزگار کم ہوئے ہیں،لوگوں کی آمدنی گھٹی ہے اور معاشی حالات بگڑے ہیں ایسے میں لوگوں کو راحت کے بجائے حکومت نجی اسکول مالکوں کے ہاتھوں کھیل رہی ہے۔کماری شیلجا نے الزام لگایا کہ اسی وجہ سے موجودہ تعلیمی سیشن کے دس مہینے گزرنے کے باوجود غریبوں کے بچوں کے داخلے پرائیویٹ اسکولوں میں نہیں ہوپائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کو کسی بھی سورت میں نجی اسکولوں کو فیس بڑھانے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔