لوکل ٹرین ابھی بند نہیں کی جائے گی

سروس محدود ہونے کا امکان:ممتا بنرجی

کلکتہ ,دسمبر۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود فی الحال لوکل ٹرین سروس بند نہ کرنے کا اشارہ دیا ہے۔جب کہ انہوں نے اسکول اور کالج میں فیزیکل کلاسیس کو بند کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ کو گنگا ساگر میں جنوبی 24 پرگنہ ضلع کی انتظامی جائزہ میٹنگ میں ممتا نے کہا کہ کورونا وائرس کی ایک نئی قسم اومیکرون سے ڈرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ لیکن انفیکشن کے پھیلنے کا اندیشہ زیادہ ہے۔متاثرین کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ ہر ایک کو انفیکشن کی روک تھام کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔ ہر ایک کو کورونا پروٹوکول پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔اس لیے باہر نکلتے وقت سینیٹائزر کا استعمال ضرور کریں۔ ماسک لازمی طور پر پہننا چاہیے۔ممتا نے چیف سکریٹری ہری کرشن دویدی کو بین الاقوامی پروازوں کے بارے میں فیصلہ لینے کی ہدایت دی۔ چیف سکریٹری سے انہوں نے کہاکہ ”لوکل ٹرینیں بھی متاثر ہوں گی۔اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ لوکل ٹرین سرو س کو بند کرنے کے بجائے تعداد کو محدود کرنے کی ضرورت ہے۔تاکہ عوام کو پریشانی نہ ہو، (اس کا خیال رکھا جائے)۔ کیونکہ جو لوگ کلکتہ آتے ہیں، ان کی روزی روٹی کافی عرصے سے رک گئی ہے۔ممتا بنرجی نے فی الحال لوکل ٹرین سروس بند نہیں ہوگی۔اس وقت کنگا ساگر میلہ بھی ہے۔حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے علاوہ، ممتا نے لوکل ٹرینوں کے مسافروں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی۔انہوں نے لوکل ٹرین کے مسافر کو ماسک پہننا لازمی ہوگا۔خیال رہے کہ نومبر سے لوکل ٹرین سروس چل رہی ہے۔اس سے قبل 6مہینے تک لوکل ٹرین سروس عام مسافروں کیلئے دستیاب نہیں تھی۔ممتا بنرجی نے دفاتر میں 50فیصد حاضری لازمی کرتے ہوئے کہا کہ بقیہ لوگ گھر سے ہی کام کریں گے۔ریاست میں چالیس فیصد لوگوں نے اب بھی کورونا ویکسین کی دوسری خوراک نہیں لی ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت کو زیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہدایت دی کہ جلد سے جلد اس کام کو مکمل کریں اور مرکزی سے ویکسین کی زیادہ خوراک طلب کریں۔

Related Articles