کورونا کی تیسری لہر سے بچاؤ کےلئے ٹیکہ کاری ضروری:شیوراج
بھوپال، دسمبر ۔ مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کا سامنا کرنے میں سب سے اہم قدم ٹیک کاری ہے۔آج ریاست میں ٹیکہ کاری کے لئے مہم چل رہی ہے۔مسٹر چوہان یہاں اسمارٹ گارڈن میں شجرکاری کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی 71فیصد آبادی کو کورونا ٹیکہ کاری کی دوسری ڈوز لگ چکی ہے،94 فیصد آبادی کو پہلی ڈوز لگائی جاچکی ہے۔باقی بچے سبھی لوگوں کو ٹیکہ کاری کےلئے خود آگے آنا ہوگا۔ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ اپنے جاننے والوں اور رشتہ داروں کو ٹیکہ کاری کےلئے تحریک دیں۔وزیراعلی نے کہا کہ ریاست میں ماسک لگانے ،سوچل ڈسٹنسنگ بنائے رکھنے اور غیر ضروری بھیڑ سے بچنے کےلئے بیداری مہم چلائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سبھی نظام جیسے آکسیجن پلانٹ ،آکسیجن کی لائن،آکسیجن بیڈ وغیرہ کا ماک ڈرل کر کے انتظامات کاجائزہ لیا گیا ہے۔ دیگر انتظامات میں آلات،دوائی ،وینیٹی لیٹر ،کنسنٹریٹر،کووڈ کیئر سینٹر وغیرہ کو تیار کر کے رکھا جارہا ہے۔سبھی انچارج وزرا اپنے اپنے ضلعوں کے اسپتالوں کے انتظامات خود جاکر دیکھ رہے ہیں۔ ہم یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ کورونا انفیکشن کی تیسری لہر کا سامنا کرنے کی پوری تیاری رہے۔مسٹر چوہان نے کہا کہ ریاستی حکومت دو سطح پر کام کررہی ہے۔پہلی کوشش یہ ہے کہ انفیکشن پھیل ہی نہ پائے۔ اس کےلئے ضروری انتظامات کرنا،احتیاط برتنا،عوام کے تعاون سے کورونا گائڈ لائن پر عمل کرانے کی کوشش جاری ہے۔ ریاست میں کرائیسس مینجمنٹ گروپ فعال ہوگئے ہیں۔پنچایت،بلاک اور ضلع کرائیسس مینجمنٹ گروپ انتظامیہ کے سات کھڑے ہوں گے۔ریاستی حکومت سبھی انتظامات بہتر بنانے کی کوشش کررہی ہے۔