وارنر ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

میلبورن، اپریل ۔کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل اور انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے اوپنر ڈیوڈ وارنر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔بدھ کے روز اس کا اعلان کرتے ہوئے سی اے کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے صحافیوں کو بتایاکہ وہ (وارنر) ٹیسٹ کرکٹ میں ہمارے گزشتہ دو شاندار برسوں کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت کر ختم کرنا چاہتے ہیں اور پھر ایشز پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم، سی اے نے 17 رکنی اسکواڈ میں مارکس ہیرس اور میٹ رینشا کو بھی شامل کیا ہے جو ضرورت پڑنے پر وارنر کی جگہ بطور اوپنر لے سکتے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز وارنر خراب فارم کی وجہ سے دباؤ میں ہیں۔ وہ فروری 2023 میں کہنی کی چوٹ کی وجہ سے ہندوستان کے دورے سے وطن واپس آئے تھے اور 7 جون کو ہونے والے ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے میں ان کے کھیلنے پر شبہ تھا۔انگلینڈ کے اوول گراؤنڈ میں ہونے والے ڈبلیو ٹی سی فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ ہندستان سے ہوگا، جس کے بعد وہ انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔ بیلی نے کہا کہ سلیکٹرز انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی تکمیل کے بعد ٹیم کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔انجری سے دوچار آل راؤنڈر مچل مارش 2019 کی ایشز سیریز کے بعد پہلی بار کیمرون گرین کے بیک اپ کے طور پر ٹیسٹ اسکواڈ میں واپس آئے ہیں، جبکہ انگلینڈ میں پیدا ہونے والے وکٹ کیپر جوش انگلس نے بھی ٹیم میں جگہ بنائی۔فروری-مارچ میں ہندوستان کے دورے پر آئے بلے باز پیٹر ہینڈزکومب، آل راؤنڈر ایشٹن آگر، اسپنر مچل سویپسن اور میٹ کوہن مین انگلینڈ کے لیے ٹکٹ حاصل نہیں کرسکے۔ انگلینڈ میں متوقع مختلف حالات کے باوجود آف اسپنر ٹوڈ مرفی نے ہندوستان میں اپنے پہلے چار ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ناتھن لیون کے بیک اپ کے طور پر ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔
دورہ انگلینڈ کے لیے آسٹریلیائی ٹیم:پیٹ کمنز (کپتان)، اسکاٹ بولانڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشین، نیتھن لیون، مچل مارش، ٹوڈ مرفی، میتھیو رینشا، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک ، ڈیوڈ وارنر۔

Related Articles