بنجا لوکا اوپن: جوکووچ کہنی کی چوٹ سے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے
بنجا لوکا، اپریل ۔سربیا کے ٹینس لیجنڈ نوواک جوکووچ گزشتہ ہفتے ہونے والے مونٹے کارلو ماسٹرز کے دوران کہنی کی تکلیف سے پوری طرح ٹھیک نہیں ہوئے ہیں، لیکن وہ بدھ کو بنجا لوکا اوپن میں اپنی مہم شروع کرنے کے لیے پر امید ہیں۔ جوکووچ نے پیر کو یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کہنی کا مسئلہ ٹھیک نہیں ہوا ہے، لیکن یہ کہا جا سکتا ہے کہ حالات پہلے سے بہتر ہیں۔ امید ہے کہ پہلے میچ تک میں مکمل طور پر صحت یاب ہو کر میچ کے لیے تیار ہو جاؤں گا۔ دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی جوکووچ کو پری کوارٹر فائنل میں اٹلی کے لورینزو موسیٹی سے مونٹے کارلو میں کہنی کی تکلیف سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جوکووچ نے اس سال کے شروع میں آسٹریلین اوپن جیت کر سب سے زیادہ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے میں رافیل نڈال (22 گرینڈ سلیم) کی برابری کی۔ اگر وہ مکمل طور پر فٹ رہتے ہیں تو وہ مئی میں ہونے والا فرنچ اوپن جیتنے کے مضبوط دعویدار ہوں گے۔بنجا لوکا کے دوسرے راؤنڈ میں جوکووچ کا مقابلہ 87 ویں نمبر کے فرانس کے لوکا وان ایسچے سے ہوگا جنہوں نے پیر کو سوئٹزرلینڈ کے اسٹین واورینکا کو 1-6، 7-6 (7/4)، 6-4 سے شکست دی تھی۔ جوکووچ نے 18 سالہ وان اسشے کے خلاف اپنے میچ کے بارے میں کہاکہ میں اس آدمی سے پہلے کبھی نہیں ملا، میں اس کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا۔ میں جانتا ہوں کہ وہ جوان ہے، وہ ابھی ٹاپ 100 میں شامل ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ’’میں نے ایمانداری سے سوچا کہ واورینکا جیتنے جا رہے ہیں، وہ زیادہ تر میچ میں قیادت کر رہے تھے۔ اس نوجوان کھلاڑی کی جیت واقعی حیران کن ہے۔‘‘