ہمیر پور:10سپاہی بھگوڑا قرار،قرقی کا حکم

ہمیر پور:مارچ۔ اترپردیش کے ضلع ہمیر پور کی ایک عدالت نے 22سال پہلے فصل لوٹنے کے ملزم دس پولیس اہلکار کو بھگوڑا قرار دیتے ہوئے قرقی کی ہدایات جاری کئے ہیں۔ آئندہ سماعت 27مارچ کو ہوگی۔ ملزمین میں سات پولیس اہلکار ریٹائر ہوچکے ہیں۔پولیس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ جریا گاؤں باشندہ مالی پرساد تیواری نے گاؤں کے ہی رام پال کو سال 1999 میں 12بیگھے زمین بٹائی پر دی تھی اور ایک سال بعد رام پال سے کھیت واپس لے لیا اور چنے کی فصل کی بوائی کی تھی۔ کھیت میں چنے کی فصل کٹی پڑی تھی کہ رام پال اور پپو نے اس وقت کے جریا تھانہ انچارج آرسی یادو، سپای بلبیر سنگھ، رامیش چندر،باتھم، وملیش یادو، ونود یادو، اوم کار یادو،اوم پرکاش، بابوررام پال، ہجاری پال اوعر بھیرو سنگھ کی مدد سے فصل لوٹ لی۔معاملے کی شکایت متاثرہ نے پولیس کے اعلی افسران سے کی اور سماعت نہ ہونے پر عدالت کی پناہ لے لی۔ معاملے کی سماعت اسپیشل جج(ڈکیتی) پردیپ کمار جینت نے کی۔ کورٹ نے 14مارچ کو ملزمین کو گرفتار کر کے عدالت میں 21مارچ تک پیش کرنے کو کہا تھ الیکن جریا پولیس نے اس معاملے میں کوئی کاروائی نہیں کی۔ ناراض ہوکر عدالت نے بدھ کو سبھی ملزمین کو بھگوڑا قرار دیتے ہوئے قرقی کی ہدایت جاری کی ہے۔معاملے کی اگلی سماعت 27مارچ کو ہوگی۔

Related Articles