مارکرم سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان بنے

نئی دہلی، فروری۔سن رائزرس حیدرآباد نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ سیزن کے آغاز سے قبل جنوبی افریقہ کے بلے باز ایڈن مارکرم کوٹیم کی کمان سونپ دی ہے۔ فرنچائزی نے جمعرات کو اس کی تصدیق کی۔حیدرآباد نے دسمبر 2022 میں سابق کپتان کین ولیمسن کو ٹیم سے ریلیز کردیاتھا، جس کے بعد مارکرم کو اس ذمہ داری کے لیے منتخب کیا گیا۔ مارکرم حال ہی میں ختم ہونے والے ایس اے 20 ٹورنامنٹ کو جیتنے والی سن رائزرز ایسٹرن کیپ کے کپتان تھے۔ ساتھ ہی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں تیسرے نمبر پر رہے۔غورطلب ہے کہ ولیمسن گزشتہ سال آئی پی ایل میں متاثر کن کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 13 میچوں میں 19.64 کی اوسط اور 93.51 کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف 216 رنز بنائے۔ ولیمسن کو اپنے بچے کی پیدائش سے قبل آخری لیگ میچ چھوڑ کر نیوزی لینڈ واپس جاناپڑاتھا، جس کے بعد سینئر فاسٹ بولر بھونیشور کمار نے ٹیم کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔مارکرم نے ایس اے 20 میں اپنی شاندار فارم کو سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بطورکپتان اوربلے باز عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹورنامنٹ میں 127 کے اسٹرائیک ریٹ سے 369 رنز بنانے کے علاوہ، 11 وکٹیں بھی حاصل کیں اور اپنی ٹیم کو ایس اے20 کا پہلا ایڈیشن جیتنے میں مدد کی۔اس کے علاوہ مارکرم نے ہندوستان کے معروف ٹورنامنٹس میں بھی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سن رائزرز نے مارکرم کو 2022 کی آئی پی ایل نیلامی میں 2.6 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ وہ فرنچائز کی توقعات پر پورا اترے، انہوں نے 139.05 کے اسٹرائیک ریٹ اور 47.62 کی اوسط سے 381 رنز بنائے۔

Related Articles