انگلش ٹیم کے مزید 3کھلاڑیوں کا بنگلادیش کا دورہ کرنے کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

لندن،فروری۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مزید تین کھلاڑیوں نے بنگلادیش کا دورہ کرنے کے بجائے پی ایس ایل 8 میں شرکت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، چند روز قبل انگلش اوپنر ایلکس ہیلز نے بھی پی ایس ایل میں کھیلنے کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا تھا۔انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے مزید تین کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کے ساتھ بنگلادیش کا دورہ کرنے کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ان کرکٹرز میں لیام ڈاؤسن، جیمز ونس اور سیم بلنگز شامل ہیں، پچھلے دنوں انگلش بیٹر ایلکس ہیلز نے ٹیم کے ساتھ بنگلادیش جانے کے بجائے پی ایس ایل 8 میں شرکت کا فیصلہ کیا تھا۔جیمز ونس کراچی کنگز، ڈاؤسن اور سیم بلنگز لاہور قلندرز میں شامل ہیں، ایلکس ہیلز اس وقت متحدہ عرب امارات میں انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے میں مصروف ہیں۔ ایونٹ کے خاتمے کے بعد وہ کچھ دن آرام کریں گے اور پاکستان آکر اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرلیں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کو یکم سے 14 مارچ تک بنگلا دیش سے سیریز کھیلنی ہے جبکہ پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں سیزن 13 فروری سے شروع ہوگا۔

Related Articles