بھارتی مصنف جاوید اختر کا فلم پٹھان کے گانے کے تنازع پر ردعمل

ممبئی،جنوری ۔ بھارت کے معروف فلم رائٹر جاوید اختر نے بالی ووڈ کنگ خان کی فلم پٹھان کے گانیپر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شدید مخالفت پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ فیصلہ ہماری ایجنسی کا ہے آپکا یا میرا نہیں۔این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق حال ہی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتی مصنف جاوید اختر سے سوال پوچھا گیا کہ سی بی ایف سی(سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیٹ) نے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کیبنانے والوں کو گانا بے شرم رنگ میں تبدیلی کا کہاہے جس کے جواب میں مصنف و شاعر جاوید اختر نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ فلم سازوں کو فلم سرٹیفکیشن باڈی پر اعتماد ہونا چاہیے جن کے پاس اس کا اختیار ہے کہ آیا فائنل کٹ ہونا چاہیے یا نہیں۔سی بی ایف سی کا حوالہ دیتے ہوئے جاوید اختر نیکہا کہ ہماری ایک ایجنسی ہے اور یہ فیصلہ کرنا میرا یا آپ کا کام نہیں کہ گانا صحیح ہے یا غلط، یہاں حکومت کے لوگ اور معاشرے کا ایک حصہ فلم دیکھتے ہیں اور فیصلہ کرتے ہیں کہ کیا پاس کیا جائے گا اور کیا نہیں ہوگا۔ میرے خیال میں ہمیں اس سرٹیفکیشن پر، ان کی تجویز کردہ کٹو تیوں اور جو وہ پاس کرتے ہیں اس پر بھروسہ کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور دیپکا پڈکون کی فلم پٹھان کے گانے بے شرم رنگ میں دیپکا پڈوکون نے زعفرانی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے ، جس پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شدید مخالفت کی جاری ہے جبکہ کچھ روز قبل احمدآباد کے ایک نجی مال میں توڑ پھوڑ سمیت فلم کیپوسٹر بھی پھاڑ ے گئے۔

 

Related Articles