بھکاریوں کو روزگارسے وابستہ کرکے کوٹہ شہر کو بھکاری سے پاک بنانے کی مہم
کوٹہ، جنوری ۔ راجستھان کے کوٹا شہر میں کرمیوگی سیوا سنستھان نے ضلع انتظامیہ کے تعاون سے کوٹہ شہر کو بھکاریوں سے پاک کرنے کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس مہم کے تحت ضلع انتظامیہ کا تعاون لے کر کرمیوگی سیوا سنستھان ضرورت مند بھکاریوں کی شناخت کر کے انہیں کاروبار سے جوڑے گا تاکہ وہ بھیک مانگنے سے دور رہ کر اپنی زندگی گزار سکیں۔کرم یوگی سیوا سنستھان کی طرف سے مکر سنکرانتی تہوار کے تحت چار روزہ فیسٹیول پروگرام کے ضمن میں جمعہ کے روز اس مہم کا باضابطہ آغاز کیا گیا جس میں ضلع کلکٹر او پی بنکر اور سماجی انصاف اور امپاورمنٹ ڈپارٹمنٹ کے افسران نے بھی شرکت کی۔انسٹی ٹیوٹ کے صدر راجا رام جین کرم یوگی نے بتایا کہ کوٹہ کو بھکاری سے پاک شہر بنانے کے لیے ضلع کلکٹر او پی بنکر نے جمعہ کے روز کرم یوگی سیوا سنستھان کے تعاون سے اور ضلع انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن اور انتظامیہ کی ہم آہنگی سے اس مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔