اداکار ارمان کوہلی کو منشیات کیس میں ضمانت مل گئی
ممبئی، ستمبر۔ممبئی ہائی کورٹ نے منگل کو اداکار ارمان کوہلی کو منشیات کے معاملے میں ضمانت دے دی۔خصوصی جج اے اے جوگلیکر نے اداکار کو ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے ضمانت منظور کی۔28 اگست کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ارمان کے گھر پر چھاپہ مار کر 1.3 گرام کوکین برآمد کی جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔اداکار نے عدالت سے ضمانت کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس سے تھوڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے اس لیے انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔ عدالت نے ان کی بات مانتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔