محرم کے سلسلے میں مولانا کلب جواد نقوی کی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات
لکھنؤ:جولائی۔محرم الحرام کے سلسلے میں مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نیوزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات کے بعد مولانا نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے واضح الفاظ میں کہا کہ محرم روایت کے مطابق ہوگا کسی عزائی روایت پر کوئی روک نہیں ہے۔ مولانا نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے بیجا اسلحہ کی نمائش اور طاقت نمائی پر پابندی عائد کی ہے ، روایتی قمہ و زنجیر کے ماتم پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے جو بیان جاری کیا تھا بعض لوگ اسکا غلط مطلب پیش کررہے تھے کہ وزیر اعلیٰ نے زنجیرو قمہ کے ماتم پر بھی روک لگا دی ہے جبکہ ایسا نہیں ہے۔وزیر اعلیٰ نے صاف لفظوں میں ہم سے کہا ہے کہ محرم میں جو روایت کے مطابق ہوتا آیا ہے اس پر کوئی روک نہیں ہے۔سرکار نے فقط کسی نئے کام ،بیجا اسلحہ کی نمائش اور طاقت نمائی پر روک لگائی ہے۔ مولانانے بتایا کہ ہم نے وزیر اعلی سے کہا ہے کہ زنجیرو قمہ زنی کے سلسلے میں افسران کو وضاحت کردی جائے تاکہ محرم میں کہیں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ اس پروزیر اعلیٰ نے کہا کہ افسران کو اس سلسلے میں باخبر کردیا جائے گا۔مولانا نیوزیر اعلیٰ سے محرم میں لگنے والے کالے پرچموں اور عزائی اشتہارات کے بارے میں بھی بات کی جن پر سماجوادی سرکار کے زمانیمیں روک لگادی گئی تھی۔ اس پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسی بھی روایتی پروگرام اور عزائی اشتہار پر کوئی پابندی نہیں ہے اور ہم اس بارے میں معلومات حاصل کرکے انتظامیہ کو ہدایت جاری کردیں گے۔مولانا نیکہا کہ افواہوں پر بالکل دھیان مت دیں۔ محرم جیسا ہوتا ا?یا ہے ان شاء اللہ ویسا ہی ہوگا۔