ہم گزشتہ چند مہینوں میں 10 وکٹیں حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں: دراوڑ
برمنگھم، جولائی ۔ ہندوستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل دراوڑ نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹیسٹ میں شکست کے بعد ٹیسٹ میچ میں ٹھیک طرح سے ختم کرنے پر زور دیا ہے۔ ہندوستان نے سال 2022 میں غیر ملکی سرزمین پر ایک بھی ٹیسٹ نہیں جیتا ہے۔ انگلینڈ کے ہاتھوں ایجبسٹن ٹیسٹ ہارنے سے پہلے ہندوستان کو اس سال کے شروع میں دو ٹیسٹ میچوں میں جنوبی افریقہ سے بھی شکست ملی تھی۔ دراوڑنے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا، یہ ہمارے لیے مایوس کن رہا ہے۔ ہمیں جنوبی افریقہ اور یہاں بھی دو مواقع ملے تھے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اس پر توجہ مرکوز کرنے اور کچھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم گزشتہ چند سالوں میں 10 وکٹیں لے کر میچ جیتنے میں کامیاب رہے ہیں، لیکن پچھلے چند مہینوں میں ہم ایسا نہیں کر سکے، اس کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں، شاید ہمیں اپنی ذہنیت اور کارکردگی ایکس جیسا رکھنے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان نے ایجبسٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 132 رنز کی برتری حاصل کی تھی، لیکن دوسری اننگز میں صرف 245 رنز پر آؤٹ ہو گئی، جس سے انگلینڈ کو میچ میں واپسی کا موقع ملا۔ دراوڑنے کہا کہ ہم نے دوسری اننگز میں اچھی بلے بازی نہیں کی، اگر آپ بیرون ملک گزشتہ تین ٹیسٹ میچوں کی تیسری اننگز پر نظر ڈالیں تو بیٹنگ اچھی نہیں رہی۔ انہوں نے مزید کہا، دونوںشعبوں میں، ہم نے ٹیسٹ میچوں کا آغاز اچھا کیا ہے، لیکن ہم انہیں اچھی طرح ختم نہیں کر سکے۔ ہمیں اس میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے اور یقینی طور پر اصلاح کی ضرورت ہے۔