سلمان خان کی فلم’ کبھی عید کبھی دیوالی، کا نام تبدیل کردیا گیا
ممبئی ،جون۔ بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان کی آنے والی فلم کبھی عید کبھی دیوالی کا نام تبدیل کر کے بھائی جان کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر کئی آرٹسٹ کی اس فلم سے علیحدگی کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کبھی عید کبھی دیوالی کا نام بدل کر بھائی جان کر دیا گیا ہے حالانکہ ابھی تک اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے، فلم کے نام میں یہ تبدیلی ایسے وقت میں آئی ہے جب سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔اس سے قبل یہ فلم اس لیے سرخیوں میں آئی تھی کیونکہ سلمان خان کے بہنوئی اور اداکار آیوش شرما نے خود کو اس پروجیکٹ سے علیحدہ کرلیا تھا۔ جس کے بعد یہ خبر آئی تھی کہ ظہیر اقبال نے بھی یہ فلم چھوڑ دی ہے۔