بین سایر نیوزی لینڈ خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

ویلنگٹن، جون ۔بین سایر کو نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔آسٹریلیا خواتین ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ رہ چکے سایر کے لئے دوسال کے معاہدہ کی شروعات ہوچکی ہے۔ ان کے لیے پہلا ٹورنامنٹ جولائی میں کامن ویلتھ گیمز اور پھر ویسٹ انڈیز کا دورہ ہوگا۔سایر نے کہا، ’’میں اس عہدے پرکام شروع کرنے کے لئے بے چین ہوں۔ مجھے وائٹ فرنز میں بہت زیادہ ٹیلنٹ نظر آتا ہے اور میں اس ٹیم کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہوں،” سایر نے نیوزی لینڈ کے ساتھ ایسے وقت پر راشتہ جوڑا ہے جب سینٹرل کنٹریکٹ کے تعلق سے کافی تنازعہ چل رہا ہے۔ نیا معاہدہ نہ دئے جانے پر تجربہ کار بلے باز ایمی سیٹرتھ ویٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ ان معاہدوں میں فاسٹ باؤلر لیا تہہو کا نام بھی شامل نہیں کیاگیاتھا اور حکام کے مطابق وہ گھر پر ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک نہ پہنچ پانے کی مایوسی کے بعد نوجوان کھلاڑیوں کواگلے سال ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے لئے تیارکرناچاہتے ہیں۔کپتان صوفی ڈیوائن نے کہا، ’’ہم سب بین کے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم کی حالیہ پرفارمنس میں ان کا بہت بڑا تعاون رہا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے ساتھ بھی ایک طاقتور ٹیم بنانے میں کامیاب ہوگے۔ آنے والے وقت میں کامن ویلتھ گیمز اور ویسٹ انڈیز کے دورے اس سلسلے میں مددگار ثابت ہوں گے کیونکہ باہر کا دورہ ٹیم کے اتحاد کو بڑھاتا ہے۔

Related Articles