فحش فلم انڈسٹری میں بڑا نام بنانے والی سابق اداکارہ جینی لی آج کل کیسی زندگی گزار رہی ہے؟

نیویارک،مئی۔ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کرکے فحش فلم انڈسٹری میں جانے والی سابق اداکارہ جینی لی آج کس کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہی ہے، سن کر لوگ ورطہ حیرت میں مبتلا ہو گئے۔ جینی لی، جس کا اصل نام سٹیفنی سیڈورا ہے، نے 19سال کی عمر میں ماڈلنگ شروع کی تھی اور پھر فحش فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا۔ ایک وقت تھا کہ وہ اس شرمناک انڈسٹری کی کامیاب ترین اداکارآں میں شمار ہوتی تھی۔مگر عمر کی 30کی دہائی میں پہنچ کر جینی لی پر ایسا زوال آیا کہ وہ بے گھر ہو کر لاس اینجلس کے ایک پسماندہ علاقے میں ایک سرنگ میں رہنے پر مجبور ہو گئی۔ اب وہ عمر کی 40کی دہائی میں ہے اور اسی سرنگ میں رہ رہی ہے جہاں اسے پانی اور بجلی جیسی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں زیرزمین سرنگوں کا ایک نیٹ ورک ہے جس میں سینکڑوں بے گھر لوگ رہائش پذیر ہیں۔ 2019ء میں ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے جینی لی نے کہا تھا کہ ’’میں کبھی بہت خوبصورت ہوتی تھی لیکن میں اب بھی خوش ہوں۔ مجھے جس چیز کی ضرورت ہے وہ مجھے مل رہی ہے۔ اس جگہ پر زندگی اتنی بھی مشکل نہیں ہے جتنی باہر کے لوگ خیال کرتے ہیں۔ یہاں رہنے والے لوگ ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں۔ہر کوئی ایک دوسرے کا بہت خیال رکھتا ہے، میرے خیال میں یہ وہ چیز ہے جو زمین کے اوپر بسنے والے لوگوں میں آپ کو نہیں ملے گی۔‘‘

 

Related Articles