پی ایس ایل میں شاہین آفریدی بطور کپتان بہت پرجوش تھے، محمد حفیظ

کراچی،اپریل۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل رائونڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں شاہین شاہ آفریدی بطور کپتان بہت پرجوش دکھائی دیئے، میں نے بطور سینئر کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کو کہا تھا کہ اپنی کپتانی کو انجوائے کرو ہم تمہارے پیچھے کھڑے ہیں، شاہین شاہ آفریدی نہ صرف اچھے کپتان بلکہ اچھے سننے والے بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ہر کھلاڑی کی رائے کا احترام کرتیتھے جس کے باعث ٹیم آپس میں اچھے سے گھل مل گئی۔محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ عاقب جاوید بطور لاہورقلندرز ہیڈکوچ کھلاڑیوں کی ناکامی سیبرا نہیں مناتے، میں نے کبھی عاقب جاوید کو کسی کھلاڑی پر غصہ ہوتینہیں دیکھا جو ان کی بطور ہیڈکوچ بہترین بات ہے، سوشل میڈیا پر اپنے حالیہ انٹرویو میں محمد حفیظ نے کہا کہ بڑے عرصے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کو کاؤنٹی چیمپئن شپ میں زیادہ میچز کھیلنے کا موقع ملاہے،یقین تھا کہ اگر کوئی کھلاڑی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں پرفارمنس دیگا تو وہ شان مسعود ہوگا جو تینوں فارمیٹس کے مکمل بیٹسمین ہیں، پی سی بی سلیکشن کمیٹی کو شان مسعود کو ضائع نہیں کرنا چاہیے، شان مسعود کو ٹیسٹ اور ایک روزہ میچ میں ضرور کھیلنا چاہیے۔ شان مسعود کا گزشتہ پی ایس ایل کے ایڈیشنز میں 140 رنز کا اسٹرائیک ریٹ ہے جو بہترین ہے، میرے اندر جب تک کرکٹ کی بھوک ہے تب تک کھیلتا رہوں گا، اپنے آپ کو اگلے سال پاکستان سپر لیگ کے لیے تیار کر رہا ہوں۔

 

Related Articles