5جی ٹیکنالوجی کے ساتھ تمام شعبوں میں تبدیلی: شنڈے

ممبئی، اکتوبر۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے نے ہفتہ کو کہا کہ 5 جی ٹیکنالوجی تعلیم، زراعت، صحت اور بینکنگ سمیت تمام شعبوں میں انقلاب لائے گی۔ 5جی نیٹ ورک کے ملک گیر لانچ کے لیے منتخب پنویل کے ایک اسکول میں طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مسٹر شنڈے خود ایک طالب علم بن گئے۔ انہوں نے کرسی کی بجائے بینچ پر بیٹھ کر 5جی کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ 5جی ٹیکنالوجی تعلیم، زراعت، صحت اور بینکنگ سمیت تمام شعبوں میں انقلاب برپا کرے گی۔

Related Articles