200سے زائد فحش ویڈیو ز میں کام کرنیوالی اداکارہ کلوئی چیری کا پچھتاوے کا اظہار

نیویارک،مارچ۔ امریکی اداکارہ کلوئی چیری ماضی میں فحش فلم انڈسٹری سے بھی وابستہ رہی ہیں، جہاں انہوں نے 200سے زائد فحش ویڈیوز میں کام کیا۔ سی این این کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کلوئی چیری نے اپنے فحش فلم انڈسٹری سے وابستہ ہونے کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے فحش فلم انڈسٹری میں جانے کی قیمت اپنے دوستوں کی صورت میں چکائی ہے، کیونکہ اس شرمناک انڈسٹری میں جانے کے بعد ان کے تمام دوست انہیں چھوڑ گئے تھے۔کلوئی چیری کا کہنا تھا کہ ’’فحش فلم انڈسٹری سے وابستہ ہونے کے بعد ایک چیز جو آپ کے ساتھ چپک کر رہ جاتی ہے، وہ اس انڈسٹری کے باہر لوگوں کا آپ کے ساتھ رویہ ہے۔ آپ کے انتہائی قریبی لوگ بھی آپ سے کنارہ کش ہو جاتے ہیں، میرے ہائی سکول کے دوستوں نے بھی مجھے چھوڑ دیا تھا۔ اس کے علاوہ اجنبی لوگ جو مجھے صرف فحش فلموں کی اداکارہ کے حوالے سے جانتے تھے، ان کا رویہ بہت عجیب ہوتا ہے اور وہ مجھے آسان شکار سمجھتے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ وہ میرے ساتھ جو کچھ بھی کریں گے، میں اس کا برا نہیں مانوں گی۔ میں نے اس انڈسٹری میں چند سال ہی کام کیا مگر اس سے میرا جو امیج بنا ہے، لگتا ہے مجھے تمام عمر اسے جھیلنا پڑے گا۔‘‘

 

Related Articles