17سال کی عمر میں مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا

بھارتی اداکارہ نے اپنی سوانح حیات میں دعویٰ کردیا

ممبئی،جون۔ نیٹ فلکس سیریز ’سیکرڈ گیمز‘ ( Games Sacred)میں کْکو کے کردار سے شہرت پانے والی بھارتی اداکارہ، ماڈل اور ٹی وی میزبان کبریٰ سیت نے اپنی خودنوشت میں جنسی زیادتی کا شکار ہونے کا انکشاف کر دیا۔ انڈیاٹائمز کے مطابق کبریٰ سیت نے اپنی کتاب’Open Book: Not quite a Memoir‘ میں بتایا ہے کہ اسے ایک فیملی فرینڈ نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جب اس کی عمر محض 17سال تھی۔کبریٰ لکھتی ہے کہ وہ یہ سب کچھ اس لیے خاموشی کے ساتھ سہہ گئی تھی کہ وہ اپنی فیملی کو تباہ نہیں کرنا چاہتی تھی۔ اس نے بتایا ہے کہ اس کی والدہ کو معلوم ہی نہیں تھا کہ ان کے اپنے ہی گھر میں ان کے ساتھ یہ سب کچھ ہو رہا تھا۔کبریٰ نے لکھا ہے کہ وہ شخص اس کے ساتھ ڈیڑھ سال تک یہ بدسلوکی کرتا رہا۔وہ شخص میری والدہ کے سامنے میرے گالوں پر بوسہ دیتا اور ہنس کر کہتا کہ ’او کبریٰ، تم میری پسندیدہ لڑکی ہو۔‘ میری والدہ اس کے اس روئیے کو کچھ اور سمجھتی اور اس پر ہنستی رہتی۔کبریٰ لکھتی ہے کہ ’’میری والدہ اس شخص کے لیے کھانا بناتی اور اسے کھلاتی تھی۔ وہ نہیں جانتی تھی کہ وہ میرے لیے جس پیار کا اظہار کر رہا ہے اس کے پیچھے اس کی نیت کیا ہے۔ ایک روز وہ مجھے ایک ہوٹل میں لے گیا جہاں اس نے پہلی بار مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ وہاں اس نے پہلی بار مجھ سے کہا کہ وہ اس مقصد کے لیے اتنے مہینوں سے جتن کرتا آ رہا تھا۔ میں نے اس کے متعلق کبھی کسی کو نہیں بتایا، اپنی والدہ کو بھی نہیں، کیونکہ اس شخص نے مجھے دھمکی دی تھی کہ اگر میں نے کسی کو بتایا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔اس نے کہا تھا کہ وہ میری فیملی کو تباہ کر دے گا۔‘‘

Related Articles