یو ایس اوپن میں جوکووچ کے کھیلنے پر شکوک و شبہات

نیویارک، جولائی ۔ 21 بار کے گرینڈ سلیم فاتح سربیا کے نوواک جوکووچ امریکہ کی کورونا ویکسین پالیسی کی وجہ سے اس سال کے آخری گرینڈ سلیم ایونٹ یو ایس اوپن سے محروم ہو سکتے ہیں۔امریکی قوانین کے مطابق ملک میں داخلے کے لیے کورونا وائرس کی ویکسین لگوانا ضروری ہے۔ سربیا کے جوکووچ نے ویکسین نہیں لگوائی ہے اور وہ اپنی ویکسین مخالف رائے کی وجہ سے اس سال کے آسٹریلین اوپن سے بھی باہر ہوگئے تھے۔ اب، یو ایس اوپن کے منتظمین نے کہا ہے کہ وہ امریکی حکومت کے کووڈ-19 ویکسین ضوابط کا احترام کرتے ہیں۔یو ایس اوپن نے بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا، "آئی ٹی ایف گرینڈ سلیم رول بک کے مطابق، تمام اہل کھلاڑی ایونٹ کے پہلے پیر سے 42 دن پہلے رینکنگ کی بنیاد پر مردوں اور خواتین کے سنگلز مین ڈرا فیلڈ میں خود بخود داخل ہو جاتے ہیں۔” یو ایس اوپن میں کھلاڑیوں کے لیے ویکسینیشن لازمی نہیں ہے، لیکن یہ ایونٹ غیر امریکی شہریوں کے لیے ملک میں سفر کے حوالے سے امریکی حکومت کے ضوابط کا احترام کرے گا۔”یونائیٹڈ سٹیٹس ٹینس ایسوسی ایشن (یو ایس ٹی اے) نے بدھ کو مردوں اور خواتین کے سنگلز کی انٹری لسٹ جاری کی۔ جوکووچ کا نام انٹری لسٹ میں تھا لیکن ابھی تک یہ یقینی نہیں ہے کہ انہیں کھیلنے کی اجازت دی جائے گی یا نہیں۔ ٹورنامنٹ 29 اگست سے 11 ستمبر تک نیویارک میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles