یوگی نے جے رام ٹھاکر کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی
لکھنؤ، جنوری۔اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلی جے رام ٹھاکر کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کے لئے دعا کی۔مسٹر آدتیہ ناتھ نے آج ٹویٹ کیا ’’دیو بھومی ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلی جے رام ٹھاکر جی کو سالگرہ کی مبارکباد۔ میں ماتا کانگڑا دیوی سے آپ کے لئے اچھی صحت اور خوشحال زندگی کی دعا کرتا ہوں۔واضح رہے کہ مسٹر جے رام ٹھاکر کی پیدائش 6 جنوری 1965 کو منڈی، ہماچل پردیش میں ہوئی تھی۔ وہ فی الحال سیراج اسمبلی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے ہیں۔