یوکرین سے واپس آئے میڈیکل طلبہ کے مستقبل کی تحفظ کرے حکومت:اکھلیش
اٹاوہ:اپریل۔ سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو کہا کہ جنگ متاثرہ یوکرین سے میڈیکل کی پڑھائی چھوڑ کر آئے میڈیکل طلبہ کو حکومت یہاں کے میڈیکل کالجوں میں پریکٹیکل کلاسز کرنے کی جازت دے جبکہ بقیہ تعلیم وہ آن لائن کرلیں گے۔یوکرین سے واپس آئے میڈیکل طلبہ کے ایک گروپ نے یادو سے ملاقات کر کے ان سے حکومت پر پریکٹیکل کلاسز کرنے کی اجازت دینے کی سفارش کرنے کی گذارش کی۔سبھی سے ملاقات کے بعد اکھلیش یادو نے کہا کہ جنگ زدہ یوکرین سے میڈیکل کی پڑھائی چھوڑ کر آئے طلبہ کی اس مانگ کو حکومت فورا قبولیت بخشے اور نوجوانوں کے مسقبل کا تحفظ کرے۔