یوپی:ڈھائی کروڑ افرادکو لگ چکے ہیں دونوں ٹیکے

لکھنؤ:اکتوبر۔ اترپردیش کے دو کروڑ53لاکھ سے زیادہ لوگوں کو کووڈ۔19سے بچاؤ کے لئے دونوں ٹیکے لگ چکے ہیں۔اڈیشنل چیف سکریٹری نونیت سہگل نے جمعرات کو بتایا کہ ریاست میں اب تک 11کروڑ74لاکھ 85ہزار سے زیادہ کووڈ ویکسین کی خوراکیں لگ چکی ہیں۔9کروڑ21لاکھ لوگوں نے ٹیکے کی پہلی خوراک لے لی ہے۔ یہ ٹیکہ کاری کے لئے مستحق افراد کی کل آبادی کاا62فیصدی سے زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ دو کروڑ 53لاکھ سے زیادہ لوگون نے ٹیکے کی دونوں خوراک لے لی ہے۔ 17فیصدی سے زیادہ لوگوں نے دونوں خوراکیں لے لی ہیں۔ ریاست کے 41اضلاع میں ایک بھی ایکٹیو کیس نہیں ہے جبکہ 13اضلاع میں ایک ایک ایکٹوی کیس باقی بچا ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں میں ایک لاکھ 71ہزار 729نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں 67اضلاع میں ایک بھی مریض کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔ کل 14نئے مریض پائے گئے ہیں۔ جبکہ اسی دورانیہ میں 16مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ موجود وقت ریاست میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 135 ہے۔ جبکہ 16لاکھ 976باشندے کورونا کی جنگ جیت چکے ہیں۔

Related Articles