یش راج فلمز نے شاہ رخ خان کا 30 سال پرانا خواب پورا کردیا

ممبئی،فروری۔بھارتی فلم انڈسٹری کیسب سے مشہور پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز نے شاہ رخ خان کا 30 سال پرانا خواب پورا کردیا۔شاہ رخ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں 30 سال قبل پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا کے کیے گئے وعدے کو یاد کرتے ہوئےبتایا کہ جب میں 1993ء میں اپنی فلم’ڈر‘ کی شوٹنگ کررہا تھا تو اس دوران آدیتے اپنی سالگرہ والے دن میرے پاس آئے اور مجھ سے کہا کہ اگر ہم ایک ساتھ فلم بنائیں تو کیسا رہے گا۔اْنہوں نے بتایا کہ میں نے آدیتے کو جواب دیا کہ مجھے آپ کے ساتھ کام کرنا اچھا لگے گا پھر اْنہوں نے مجھے ایک اسکرپٹ کے بارے میں بتایا جوکہ ایکشن سے بھرپور فلم کا تھا اور مجھے اس میں مرکزی کردار ادا کرنا تھا۔اْنہوں نے مزید بتایا کہ کیونکہ میں فلم’ڈر‘ بھی کر رہا تھا لیکن میں آدیتے کی پیشکش کے لیے بھی پرجوش تھا، اْنہوں نے تقریباََ 3 سے 4 سال بعد مجھے فون کیا اور کہا کہ میں آپ کے پاس ایک ایکشن سے بھرپور کہانی لے کر آرہا ہوں۔شاہ رخ خان نے بتایا کہ میں آدیتے کی فلم کرنے کے لیے بالکل تیار تھا کیونکہ میں تو ہمیشہ سے ہی ایک ایکشن ہیرو کا کردار ادا کرنا چاہتا تھا لیکن کوئی بھی مجھے اس طرز کی پیشکش نہیں کر رہا تھا۔اْنہوں نے بتایا کہ لیکن وہ پراجیکٹ فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ اور ’دل تو پاگل ہے‘جیسی رومانوی فلموں کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا۔اْنہوں نے مزید بتایا کہ پھر جب آدیتے آخری بار میرے پاس آئے مجھے فلم’پٹھان‘ پر 15 منٹ کی بریفنگ دی اور مجھییہ بتاکر چلے گئے کہ وہ اگلی بار اس حوالے سے بات کرنے کے لیے سدھارتھ آنند کے ساتھ آئیں گے تو میں اس وقت اپنی مینیجر پوجا کے ساتھ تھا اور میں نے پوجا سے کہا کہ آدیتے جھوٹ بول رہا ہے یہ کوئی ایکشن فلم نہیں بنائے گا۔شاہ رخ خان نے اپنی بات مکمل کرتیہوئے لکھا کہ میں واقعی آدیتے کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ 30 سال بعد اْنہوں نے اپنا وعدہ پورا کیا اور میرے ساتھ فلم ’پٹھان بنائی اور میں اس بات پر خوش ہوں کہ میں نے آدیتے کو یہ ثابت کردیا کہ میں ایکشن فلم میں بھی کام کرسکتا ہوں۔

Related Articles