یدی یورپا دہلی میں مودی سے ملاقات کریں گے

بنگلورو، اگست۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پارلیمانی بورڈ کے رکن اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے ملاقات کے لیے دہلی جائیں گے۔یدی یورپا نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ ‘آج میں دہلی جا رہا ہوں۔ میں آج شام مودی جی سے ملوں گا۔ میں آج یا کل مسٹر امت شاہ، جے پی نڈا اور راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کروں گا۔ میں کل شام واپس لوٹوں گا۔انہوں نے کہاکہ "یہ میرا فرض ہے کہ میں ان سے بات کروں کہ مجھے نئی ذمہ داری کے ساتھ کیا کرنا چاہیے۔ اگر دتاتریہ ہوسابلے (آر ایس ایس جنرل سکریٹری) دستیاب ہیں تو میں ان سے بھی ملوں گا۔مسٹر یدیورپا کا دہلی کا دورہ کرناٹک بی جے پی کے نلین کمار کٹیل کے عہدہ سے برطرفی کے بعد ہوا ہے۔واضح رہے کہ 17 اگست کو مسٹر یدیورپا کو 2023 کے اوائل میں کرناٹک اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی کے پارلیمانی بورڈ اور سنٹرل الیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

 

Related Articles