ہیزل ووڈ ہیمسٹرنگ میں تناؤ کی وجہ سے دوسرے ایشز ٹیسٹ سے باہر

ایڈیلیڈ، دسمبر۔آسٹریلیائی تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے ایشز ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ادھر آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ کے دوران چوٹ کے باوجود ڈیوڈ وارنر کو دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں شامل کیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے پیر کے روز ایک پریس ریلیز میں کہا: “ہیزل ووڈ جانچ اور ری کووری کے لئے سڈنی لوٹ گئے ہیں۔ انہوں نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے اپنی فٹنس کے حوالے سے صحیح وقت پر فیصلہ کیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ ہیزل ووڈ کو گابا میں پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن ہیمسٹرنگ میں کھنچاؤمحسوس ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے انہوں نے دوسری اننگز میں صرف 14 اوورز گیندبازی کی تھی ۔ اسکین سے پتہ چلا ہے کہ یہ معمولی کھنچاؤ ہے لیکن لمبی ایشیز سیریز کے مدنظر آسٹریلیائی ٹیم انتظامیہ کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں، اس لیے انہیں سڈنی بھیج دیا گیا ہے، جہاں وہ میلبورن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی تیاری کریں گے۔فی الحال ان کی جگہ پر ٹیم میں دو تیزگیندباز متبادل کے طور پر کوئنس لینڈ کے مائکل نیسر اور مغربی آسٹریلیا کے جھائی رچرڈسرن موجود ہیں۔ تاہم رچرڈسن کو موقع ملنے کی بہت زیادہ امیدیں ہیں۔ ان کا یہ سال شاندار رہا ہے۔ انہوں نے اس سال شیلڈچیمپئن شپ میں 13.43 کی اوسط سے 23 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے 2019 میں سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلے اور اپنے ڈیبیو میچ میں 45 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مائیکل نیسر کی بات کریں تو انہوں نے اسی ہفتے انگلینڈ لائنس کے خلاف اننگز میں 5/29 کے متاثر کن اعداد و شمار درج کرتے ہوئے میچ میں کل سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔ واضح رہے کہ ایڈیلیڈ میں ڈے نائٹ ٹسٹ 16 دسمبر سے شروع ہوگا۔ آسٹریلیا نے گابا میں نو وکٹوں کی زبردست جیت کے بعد پانچ میچوں کی سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

Related Articles