ہندوستان میں 2022 کا پہلا چاند گرہن 8 نومبر کو ہوگا

حیدرآباد، نومبر۔سال 2022 کا آخری گرہن اور اس سال ہندوستان میں نظر آنے والا پہلا چاند گرہن 8 نومبر کو لوگ اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں گے۔پلینٹری سوسائٹی آف انڈیا (پی ایس آئی) کے ڈائریکٹر این سری رگھونندن کمار نے ہفتہ کو یہاں جاری ایک بیان میں یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مکمل چاند گرہن ہے، حالانکہ یہ ملک کے بیشتر حصوں میں جزوی طور پر نظر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں یہ گرہن جنوبی امریکہ، شمالی امریکہ، آسٹریلیا، ایشیا، شمالی بحر اوقیانوس اور بحرالکاہل کا احاطہ کرنے والے خطے میں نظر آئے گا۔سال 2022 میں چار چاند گرہن ہو چکے ہیں یا ہونے والے ہیں، جن میں سے صرف دو (25 اکتوبر – سورج گرہن اور آٹھ نومبرچاند گرہن) ہندوستان میں نظر آچکے ہیں یا نظرآنے والے ہیں۔ہندوستان میں نظر آنے والا آخری چاند گرہن 19 نومبر 2021 کو ہواتھا، جو 580 برسوں میں سب سے طویل جزوی چاند گرہن تھا۔پی ایس آئی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ جیسا کہ ناسا نے نیو اورلینز سے ریکارڈ کیا گیاتھا، 19 نومبر 2021 کو جزوی چاند گرہن کا دورانیہ 3 گھنٹے 28 منٹ اور 24 سیکنڈ تھا۔ ساتھ ہی، ہندوستان سے نظر آنے والا اگلا جزوی چاند گرہن 28 اور 29 اکتوبر 2023 کی رات کو ہوگا۔

Related Articles