ہندوستان معاشی میدان میں آج بڑے خواب دیکھنے کی پوزیشن میں ہے: مودی

نئی دہلی ، اکتوبر ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز کہا کہ حکومت کا ہدف ملک میں شپنگ سامان کی لاگت کو کم کرنا ، ریلوے کی نقل و حمل کی صلاحیت کو بڑھانا ، بندرگاہوں پر جہازوں کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ کے اوقات کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ملک میں بنیادی ڈھانچے کی توسیع پر تیز اور بلند مقاصد کے ساتھ کام کر رہی ہے اور’’ ہندوستان اب دنیا میں ایک بڑے مینوفیکچرنگ سینٹر کا خواب دیکھ سکتا ہے‘‘۔قومی دارالحکومت دہلی کے پرگتی میدان میں ’گتی شکتی یوجنا‘ کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ آج ملک میں کئی دہائیوں سے نامکمل اسکیم کو مکمل کیا جا رہا ہے اور ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم تیز رفتاری سے کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف لاجسٹک کی لاگت کو کم کرنا ، ریلوے کی نقل و حمل کی صلاحیت کو بڑھانا اور اگلے دو سے تین برسوں میں بندرگاہوں پر ٹرن اراؤنڈ (جہازوں پر مال چڑھانے، اتارنے) کے اوقات کو بہتر بنانا ہے۔

Related Articles