ہندوستان اور پاکستان کے مابین صنعت مسابقتی ہوگئی ہے

ممبئی، نومبر۔ہندوستان کے سابق بلے باز گوتم گمبھیر نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان صنعت مسابقتی ہوگئی ہے۔ دونوں کے درمیان مقابلے کی بہت زیادہ تشہیر جاتی ہے اور پیسہ کمانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جب بھی ہندوستان اور پاکستان کے بیچ مقابلہ ہوتا ہے تو پوری دنیا کی نگاہیں اس میچ پر ہوتی ہیں۔ گوم کے مطابق یہی وجہ ہے کہ اس مقابلے کی اتنی مارکٹنگ کی جاتی ہے۔ گمبھیر نے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ فائنل سے پہلے ہندوستان او رپاکستان کے مقابلے کا موازنہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے بیچ مقابلے سے کیا ہے۔ حالانکہ انہوں نے یہ واضح طور پر کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے بیچ مسابقتی کہیں زیادہ بڑی ہے۔ گمبھیر نے اپنے کالم میں کہا آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے بیچ کی کرکٹ رائیولری دکھتی نہیں ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کی طرح یہ بھی پڑوسی ملک ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان کی طرح یہ دونوں ملک بھی ایک دوسرے کے خلاف ہارنا پسند نہیں کرتے ہیں لیکن ان کی رائولری ہندوستان اور پاکستان جتنی گہری نہیں ہے۔ سابق بلے باز کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سیاسی وجوہات سے اتنی بڑی رائولری رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ہی ممالک کے اسٹیک ہولڈر اس رائولری کو کم نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ کیونکہ اس میں انہیں فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 1947 سے اب تک ہم پاکستان کے ساتھ چار جنگیں لڑ چکے ہیں۔ ساتھ ہی سرحد پر بھی کشیدگی ہوتی ہے۔ اس سے کھیل پر بھی اثر پڑتا ہے اور کرکٹ سب سے آگے ہے۔ مجھے کبھی کبھی لگتا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کی دشمنی اپنے آپ میں ایک تجارت بن گئی ہے۔ کوئی بھی اس تناؤ کو کم نہیں کرنا چاہتا، کیونکہ اس سے انہیں معاشی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ ,

 

Related Articles