ہندوستانی فٹ بال کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے مل کر کام کریں گے: چوبے
نئی دہلی، ستمبر، آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے نو منتخب صدر کلیان چوبے نے کہا کہ وہ ہندوستانی فٹ بال کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے سب کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ہفتہ کو فٹ بال ہاؤس میں پہلی بار اے آئی ایف ایف کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر چوبے نے ان سے کہا کہ وہ کووڈ سے پہلے کے پانچ برسوں میں ان کے ذریعہ کئے گئے کام اور معاون دستاویزات کے ساتھ حاصل کی گئی پیشرفت کی تفصیلی رپورٹ تیار اور اجاگر کریں۔ اس دوران انہوں نے وفاق کے کام میں احتساب، شفافیت اور کارکردگی پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکی ہندوستانی فٹ بال ایک وسیع خاندان کی طرح ہے۔ ہم سب اس کے ممبر ہیں۔ ہم تمام چاہتے ہیں کہ ہندوستانی فٹ بال مزید بلندیوں کو حاصل کرے۔ مقصد تک پہنچنے کے لیے ہم سب مل کر کام کریں گے۔ فیڈریشن کے صدر نے فٹبالرز کی رجسٹریشن کے نظام اور اے آئی ایف ایف کے زیر انتظام گولڈن بے بی لیگ (جی بی ایل) کی طرف زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو راغب کرنے کے طریقہ پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ایک جدید اور موثر ڈیٹا بیس بنانے کی ہدایات جاری کیں جس میں 140,000 رجسٹرڈ فٹبالرز اور 35,000 کے قریب بیبی لیگ کے کھلاڑیوں کی تمام تفصیلات موجود ہوں۔ وبائی امراض کی وجہ سے اسے دو سیزن کے بعد دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اعلیٰ سطح کی شفافیت پر یقین رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اے آئی ایف ایف فٹ بال انتظامیہ میں ایک مثال قائم کرے۔ انہوں نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ گزشتہ پانچ برسوں کی بیلنس شیٹ اور رواں مالی سال کی عارضی بیلنس شیٹ تیار کریں۔ فیڈریشن کے صدر نے اے آئی ایف ایف انتظامیہ کو ہموار چلانے کے لیے ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کو فعال طور پر شامل کرنے کے اپنے منصوبے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہاکی میں نے اے آئی ایف ایف انتظامیہ کے ہر شعبہ کے لیے دو ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے نہ صرف محکمے کے کام کو ہموار کرنے میں مدد ملے گی بلکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی ساتھ لائے گا اور تمام زاویوں سے چیلنجوں کی بہتر سمجھ کو یقینی بنائے گا۔